کمیٹی اجلاس کے دوران جنرل پیٹریاس افغانستان میں اگلے سال سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں بات کرکے بیٹھے تھے۔ سینیٹر جان میک کین نے اس پر اپنی رائے دینا شروع ہی کی تھی کہ کمرے میں سناٹا چھاگیا۔ اور پیٹریاس کے ساتھی انکے گرد جمع ہوگئے۔ وہ نقاہت کی وجہ سے میز پر ڈھیر ہوگئے تھے۔ مگر چند سیکنڈ کے بعد ان کی طبیعت بحال ہوئی تو کمرے سے چلے گئے۔ جس پر اجلاس کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔ پیٹریاس بیس منٹ بعد واپس آئے اور مذاقأ کہا کہ انکی طبیعت خراب ہونے کا سبب میک کین کا سوال نہیں تھا۔ .........
/110